Visa for pakistani


اسلام آباد:
وزیر اوورسیز پاکستانیز ساجد حسین طوری نے کہا ہے کہ حکومت رواں سال 10 لاکھ پاکستانیوں کو 
روزگار کے مواقع کے لیے بیرون ملک بھیجے گی۔

طوری نے یہ اعلان اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل
 کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'سعودی حکام ورک پرمٹ ویزے کے اجرا کے لیے جلد پاکستان کا دورہ کریں گے اور جرمنی، یونان اور رومانیہ سمیت 50 دیگر ممالک کے ساتھ نئے معاہدوں پر دستخط کیے جا رہے ہیں'۔ وزیر طوری نے یہ بھی کہا کہ تکنیکی تربیت کا امتحان پاس کرنے والے پاکستانی سعودی ویزا حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔
وزیر کے مطابق جاپان نے حال ہی میں ہنر مند پاکستانی ورکرز کے لیے ویزے جاری کرنا شروع کیے ہیں جب کہ جنوبی کوریا کو 10 ہزار پاکستانی ہنر مند ورکرز کی ضرورت ہے اور جلد ہی انھیں بھرتی کرنے کا منصوبہ ہے۔
اس کے علاوہ پاکستانی اب جرمنی اور رومانیہ کے ورک ویزے حاصل کر سکتے ہیں اور پرتگال اور یونان کے لیے پروفیشنل اور لیبر ویزا فراہم کرنے کے لیے معاہدے جاری ہیں۔